Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی پٹائی

شائع 27 مئ 2020 08:03am

بھارتی فوج  نے متنازع علاقے لداخ میں داخلے کی کوشش کی تو چینی فوجیوں نے بھارتیوں فوجیوں کی درگت بنا دی۔ مار مار کر پیچھے دھکیلا اور علاقے میں مورچے بنالیے۔ مودی کے سپاہیوں نے منت سماجت شروع کردی۔

شمالی لداخ میں بھارتی فوج کی شامت  آگئی۔ چینی فوج نے درگت بنادی۔  لائن آف ایکچول کنٹرول عبور کرکے بھارتی فوج کو پسپا کردیا۔

 بھارتی فوجی اپنے ہی علاقے میں چینی فوجیوں  سے منت سماجت کرنے لگے،جانے کا کہتے  رہے اور خود ہی چینی فوجیوں سے ڈر کر بھاگنے پرمجبور ہوگئے۔

چینی فوجیوں نے کئی  بھارتی فوجیوں کو  حراست میں لیکر انکی پٹائی کی۔ کمانڈو میٹنگ کے بعد بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا۔

علاقے میں چین نے پانچ ہزار فوجی  بھیج کر بنکرزاور بیرکس قائم کرلئے۔

 فوجی ٹرک اور تعمیرات کا سامان بھی پہنچا دیا گیا۔ لداخ میں چینی فوج سے رسوا ہونے کے بعد بھارت نے خفت مٹانے کیلئے چین سے ملحق اپنی سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کردیا۔ بھارت نے اپنے ایئربیس پر چھ سی سیونٹین گلوب ماسٹرز طیارے بھی پہنچا دیئے ہیں۔